Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لائیو تقاریر کی نشریات کیخلاف درخواست دائر

پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کے حوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے
شائع 02 ستمبر 2022 05:17pm
تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔ فوٹو — فائل
تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت میں درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔

درخواست میں مطالبہ کیا کہ پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کے حوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے۔

دائر درخواست کے متن کے مطابق پیمرا اپنے جاری کیے گئے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا یے، لہٰذاعدالت اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج اور تقاریر پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے-

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Lahore High Court

PEMRA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div