Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

شاہنواز دھانی انجری کے باعث پاک بھارت میچ سے باہر

دھانی ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے
شائع 03 ستمبر 2022 05:54pm
ایونٹ میں مزید شرکت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ فوٹو — فائل
ایونٹ میں مزید شرکت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ فوٹو — فائل

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق شاہنواز دھانی انجری کے باعث بھارت کے خلاف کل ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ شاہنواز دھانی ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے، 48 سے 72 گھٹنے میں ان کی انجری کا معائنہ کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر کے ایونٹ میں مزید شرکت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی سے قبل شاہین آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

PCB

dubai

Asia Cup 2022

Pakistan vs India

shahnawaz dahani