Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

عمران خان کی لائیو تقاریر کی نشریات پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ٹی وی پر اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے
شائع 06 ستمبر 2022 05:19pm
پیمرا  ٹی وی  چینلز کے خلاف  کارروائی کرسکتا ہے۔ فوٹو — فائل
پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ فوٹو — فائل

عدالت نے عمران خان کی لائیو تقاریر کی نشریات پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے اور پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں انہیں قانون پرعمل کرانے کا پابند ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹی وی پر اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر و خطاب کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کی تھی جس پر سابق وزیراعظم نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

imran khan

Islamabad High Court

PEMRA

Live Speech

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div