Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں بارشوں و سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق، تعداد 1343 ہوگئی

سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 60 ہزار 789 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے
شائع 06 ستمبر 2022 08:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1343 افراد جان کی بازى ہار گئے جن میں 591 مرد، 269 خواتین اور 474 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 720 ہوگئی ہے، سندھ 8321 زخمیوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ پنجاب 3858، خیبرپختونخوا 361 اور بلوچستان میں 164 افراد زخمى ہوئے۔

سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 60 ہزار 789 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 11 لاکھ 32 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 51 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 246 پلوں اور 5 ہزار 735 کلو میٹر پر مشتمل سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان

floods

NDMA

Floods in Pakistan

floods and rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div