Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب مارکیٹ فورسز کریں گی

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی ۔۔۔
شائع 07 ستمبر 2022 07:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، جس کے مطابق اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کریں گی۔

قیمتوں کو نومبر سے ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اوگرا کو ٹاسک دے دیا گیا، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کو بھی اوگرا کی جانب سے خط تحریر کردیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان، پیٹرولیم ڈویژن و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اوگرا کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، حتمی ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے آئل ریفائنریز و دیگر فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

petrol price

IMF

Petroleum products

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div