Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ ادا کرنے والا گرفتار

ملکہ کے لیے جنت میں صالحین کے ساتھ مقام کی دُعا
شائع 13 ستمبر 2022 02:43pm

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ سے منفرد اندازمیں اظہارعقیدت کرنے والے شخص کو سعودی پولیس نے دھرلیا۔

سعودی پولیس نے یمن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا دعویٰ تھا کہ وہ ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ ادا کرنے مکہ آیا ہے۔

مذکورہ شخص نے مکہ میں اپنی موجودگی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔

اس کے ہاتھ میں پکڑے بینرپرسعودی اور انگریزی زبان میں ملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے عمرہ کی ادائیگی کا بتانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے جنت میں مقام کی دُعا بھی درج ہے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ٹوئٹرصارفین کی جانب سے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کےمطابق مسجدالحرام میں سکیورٹی فورسز نے یمنی شہریت رکھنے والے شخص کو گرفتارکیا ہے جوجامع مسجد کے ویڈیو کلپ میں نظرآنے والا بینر اٹھائے کھڑاتھا۔

واضح رہے کہ انتقال کرجانے والے مسلمانوں کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے تاہم اس کا اطلاق غیرمسلموں پرنہیں کیا جاسکتا۔ سعودی عرب میں مکہ جانے والے زائرین پر بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے پر بھی پابندی ہے۔

عمرہ کے ضوابط وہدایات کی خلاف ورزی پر یمنی شہری کے خلاف قانونی اقدامات کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کی سفارش کی گئی ہے۔

Saudia Arabia

Queen Elizabeth II

Yemeni national

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div