Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جانی ڈیپ کی نئی گرل فرینڈ کے چرچے

خاتون وکیل نے جانی ڈیپ کوایک مقدمے میں جتوایا تھا
شائع 23 ستمبر 2022 11:05pm

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ سے علیحدگی کے بعد اکثر لوگوں کا یہ خیال تھا ڈیپ کی نئی محبت اُن کی وکیل کیملی واسکیز ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے جانی ڈیپ کو برطانوی میڈیا ’دی سن‘ کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں جتوایا ہے۔

جانی ڈیب کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں جنہیں وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رد کر دیا تھا۔

تاہم اب ایک رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور اُن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔

جانی ڈیپ اورجوئل رِچ

سال 2020 میں جوئل رچ ، جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم میں شامل تھی، جس نے برطانیہ میں اُن کی ایک مقدمے میں مدد کی، اس مقدمے میں جانی ڈیپ نے اخبار ’دی سن ’ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس نے اُن پر یہ الزام لگایا تھا کہ ایمبر سے شادی کے دوران وہ اہلیہ پر تشدد کرتے تھے تاہم وہ یہ مقدمہ ہارگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ اور جوئل رچ کا تعلق ابھی شروع ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے ہوٹل میں خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں ۔

Johnny Depp

Joelle Rich

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div