Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیب خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

پراجیکٹ معاہدے کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
شائع 24 ستمبر 2022 02:06pm
قومی احتساب بیورو (فوٹو:فائل)
قومی احتساب بیورو (فوٹو:فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے کرپشن پر بی آر ٹی افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے خط کے مطابق نیب نے بی آر ٹی میں کرپشن پر بی آر ٹی افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جس کیلئے صوبائی حکومت سے منصوبے کی فیزیلبٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کا انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

نیب نے صوبائی حکومت کے لون اور پراجیکٹ معاہدے کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات،تمام ادائیگیوں کے انٹرم پیمنٹ سرٹیفیکیٹس،بی آر ٹی کی دیکھ بھال،تعمیر ومرمت،گاڑیوں کی خریداری کی منظوری سے متعلق ریکارڈ بھی مانگا گیا۔

نیب نے حکومت کے منظورکردہ بی آر ٹی قرضہ کی تقیسیم کا طریقہ کار،پریکیورمنٹ رولزکا ریکارڈ،بی آر ٹی منصوبہ کا پہلا اور نظرثانی پی سی ون کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

نیب نے ایکنک، پی ڈی ڈبلیو پی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس بھی فراہم کی ہدایت کی ہے۔

NAB

BRT

KPK

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div