Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیرکوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

ایاز امیر کا عدالت اورجج پراظہار عدم اعتماد
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2022 12:03pm
پولیس نے ایاز امیر کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پولیس نے ایاز امیر کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد میں سارہ قتل کیس میں گرفتارسینیئرصحافی ایازامیراوران کے صاحبزادے مرکزی ملزم شاہنوازکوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روزپولیس نے ایازامیرکو ڈیوٹی جج ایسٹ زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے انہیں ایک روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے کیا تھا۔

ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ پولیس نے بھی تصدیق کی کہ واقعے کی اطلاع ایازامیرنے ہی دی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے ،ملزم کے والد سے تفتیش کرنا ہے۔

ایازامیر نےعدالت اورجج پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پولیس کی لمبی کہانی مناسب وقت پر بتانے کا اعلان کیا تھا۔

صحافی ایازامیرکی گرفتاری

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شاہنواز کے والد صحافی ایازامیرکو ہفتہ 24 ستمبرکوگرفتارکیا تھا، قتل کے مقدمے میں نامزد ایازامیرکے خلاف دفعہ 302 کے ساتھ دفعہ 109بھی شامل کی گئی ہے ، کیس میں ان سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل سول جج مبشرحسن چشتی نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ اندھا قتل ہے، پہلے ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں۔جج نےاستفسارکیا کہ کیا انہیں ایف آئی آرمیں قتل کی دفعہ 302 عائد کیے جانے کا علم ہے،جس پروکیل کا کہنا تھا کہ یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے ۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پرملزم شاہنوازامیر کے والد ایازامیر، والدہ، چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

کیس کا پس منظر

ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹےشاہنوازامیرنے 23 ستمبر کی شب لڑائی جھگڑے کے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس مین سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کےسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔شاہنوازاور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

islamabad police

Ayaz Amir

Ayaz Amir Son

Shahnawaz Amir

Ayaz Amir daughter in law

wife murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div