Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایف 16 طیاروں پر امریکا نے بھارت کا اعتراض مسترد کردیا

پاکستان دہشتگردی سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتا ہے، انٹونی بلنکن
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 02:29pm
امریکی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، تصویر فیس بک
امریکی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، تصویر فیس بک

بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پرشدید اعتراض کو یکسر مسترد کر دیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کو نئے طیاروں، نئے سسٹم یا نئے ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے لیے منظور کردہ 450 ملین ڈالر کی ڈیل پہلے سے فراہم کیے گئے طیاروں کی مینٹینس کے لیے ہے تاکہ جو طیارے پاکستان کے پاس ہیں انہیں برقرار رکھا جا سکے۔

پاکستان کا دفاعی پروگرام، ملک یا اس خطے سے ظاہر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کو بڑھنے دیا جائے، ہم اپنے دوستوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو سفارتکاری اور بات چیت سے حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان اور بھارت کے ردعمل کا اظہار کریں۔

پاکستان

Secretary Blinken

Dr. Jaishankar

F16

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div