Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی حکام نے7 لاکھ ممنوعہ گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ملزمان میں دو سعودی شہری اور تین شامی باشندے گرفتار
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 10:30am
تصویر: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی
تصویر: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی

سعودی نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارمنٹ نے ریاض میں لاکھوں کی تعداد میں ممنوعہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پانچ ملزمان تربوز میں 7 لاکھ 65 ہزار گولیاں چھپا کر اسمگل کررہے تھے اور گرفتار ملزمان میں دو سعودی شہری اور تین شامی باشندے شامل ہیں۔

 تصویر: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی
تصویر: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جبکہ سعودی حکام باقاعدگی سے کیپٹاگون اور ایمفیٹامائن گولیوں کی غیر قانونی کھیپ پکڑتے ہیں، جو بنیادی طور پر شام اور لبنان سے آتی ہیں۔

ملزمان کو گرفتارکر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Saudia Arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div