Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جیکی تم کہاں ہو؟ امریکی صدر ”مُردہ ساتھی“ کو ڈھونڈتے رہے

جو بائیڈن انڈیانا کی ریپبلکن ترجمان جیکی والورسکی کو ڈھونڈتے رہے، جو دو ماہ قبل ایک کار حادثے میں وفات پاچکی ہیں۔
شائع 29 ستمبر 2022 03:26pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

امریکی صدر جوزف روبینیٹ بائیڈن جونئیر المعروف جو بائیڈن ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی آنجہانی ساتھی کا نام پکارتے رہے۔

بدھ کے روز جو بائیڈن انڈیانا کی ریپبلکن ترجمان جیکی والورسکی کو ڈھونڈتے رہے، جو دو ماہ قبل ایک کار حادثے میں وفات پاچکی ہیں۔

بھوک، غذائیت اور صحت سے متعلق وائٹ ہاؤس کی ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران بائیڈن نے منتخب عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس بلانے کے لیے قانون سازی کی، والورسکی ان میں شامل تھیں۔

بائیڈن نے ایک طرف دیکھتے ہوئے نرم آواز میں کہا، ”جیکی تم یہاں ہو؟ جیکی کہاں ہے؟“

امریکی صدر نے کہا، ”وہ یہاں ہونے والی تھی۔“

خیال رہے کہ والورسکی اور ان کے دو ساتھی 3 اگست کو انڈیانا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

بائیڈن کی اس حرکت سے ریپبلکنز کے حملوں کو ہوا مل سکتی ہے جو کہتے رہے ہیں کہ بائیڈن ”حواس کھو چکے ہیں“ اور صدارتی منصب سنبھالنے سے قاصر ہیں، جبکہ بائیڈن کے اتحادیوں کا اصرار ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح فٹ ہیں۔

بائیڈن نومبر میں 80 سال کے ہوں گے، اور اگر وہ 2024 میں دوبارہ انتخاب جیتتے ہیں، تو وہ عہدہ چھوڑنے پر 86 سال کے ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے بدھ کی سہ پہر نیوز بریفنگ کے دوران بائیڈن کے رویے کی وضاحت کرنے کی کوشش کی اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا والورسکی، بائیڈن کے دماغ میں ”سب سے اوپری درجہ“ رکھتی تھیں۔

Joe Biden

Karine Jean-Pierre

Jackie Walorski

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div