Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی کمی ہوئی ہے
شائع 08 اکتوبر 2022 07:36pm
عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل
عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1072 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ منڈی میں 14 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قدر 1695 پر آگئی ہے۔

karachi

Gold

Gold prices

gold market

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div