Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی نئی مبینہ آڈیو میں ’ڈیل‘ کرانے والے کا ذکر

بات چیت 23 جون سے پہلے کی ہے
شائع 13 اکتوبر 2022 02:50pm

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ لیکڈ آڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں حکومت کی ایک ڈیل کرانے میں کردار ادا کرنے والے ایک شخص کا ذکر ہے۔

نیا آڈیو کلب محض چالیس سیکنڈ کا ہے اور آج ڈیجٹل اس کی آزادنہ تصدیق نہیں کر سکتا۔

کلپ میں مبینہ طور پر شہباز شریف کو اپنے کسی معتمد سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ بات چیت کا موضوع معاونین خصوصی برائے وزیراعظم (ایس اے پی ایم) کی تعیناتی۔

معتمد جس کی شناخت واضح ہیں وزیراعظم سے کہتا ہے کہ ایاز صادق کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے معاونین خصوصی کی تعیناتی میں حصہ مانگ رہے ہیں۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہاں بلاول نے مجھ سے بات کی تھی۔

معتمد کہتا ہے کہ ہم نے ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو بھی مقرر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ظفرالدین محمود اور ڈاکٹر محمد جہانزیب دونوں ہی اس وقت وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہیں۔ شہباز شریف نے انہیں 23 جون کو معاونین مقرر کیا تھا۔ ان کے ساتھ شاہ اویس نورانی کو بھی وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آڈیو 23 جون سے پہلے یا غالباً مئی کی ہے۔ وزیراعظم کی اس سے پہلے سامنے آنے والی آڈیوز بھی مئی 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس وقت انہیں وزیراعظم بنے دو ماہ ہوئے تھے۔

نئی آڈیو میں معتمد وزیراعظم کو بتاتا ہے کہ دوسری جماعتیں بھی معاونین خصوصی میں حصہ مانگیں گی جن میں جے یو آئی اور ایم کیو ایم شامل ہیں۔

اس کے بعد معتمد جس کی شناخت نہیں ہوسکی، کہتا ہے کہ ”ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام سر، ملک احمد علی بتا رہے تھےکہ اس کا ان کے ساتھ ڈیل کرانے میں بڑا اہم کردار تھا۔ وہ سر کراچی کا بندہ ہے۔“

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جعلی مقابلہ تھا اور ڈاکو ایک رات پہلے سے پولیس کی حراست میں تھے۔

audio leak

PM Shehbaz Sharif

PM House leaks

politics Oct 13 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div