Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف کی سیلاب متاثرین کو امداد کی یقین دہانی

پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گی، آرمی چیف
شائع 13 اکتوبر 2022 11:05pm
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے متاثرہ اندرون سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ نے اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے متاثرہ علاقوں کے دورے پر مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے بعد جنرل باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Sindh floods

Floods in Pakistan

Flood victims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div