Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں کمی ہوئی ہے
شائع 14 اکتوبر 2022 07:35pm
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی۔ فوٹو — فائل
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 800 روپے کی واضح کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 286 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کمی کے بعد 1656 ڈالرز ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div