Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

7 دن کی بچی کوآئی سی یو میں چونٹیاں کاٹنے کی ویڈیو، میواسپتال عملے کیخلاف تحقیقات

انتظامیہ نے اسپتال عملے کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیا
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 01:56pm

لاہورکے میو اسپتال کے آئی سی یو میں عملے کی نااہلی کی وجہ سے 7 دن کی بچی کے منہ، ناک اورچہرے پر چیونٹیاں رینگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ایشیا کی سب سے بڑی علاج گاہ میواسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا کے ساتھ ساتھ صفائی کے بھی ناقص انتظام ہیں، انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں 7 دن کی بچی کے جسم پر چینٹیاں رینگتی اوراسے کاٹتی رہیں۔

ننھی مریضہ کو گردن توڑ بخار کے ساتھ 24 ستمبر کو میواسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹرز اور اسٹاف کی عدم توجہ کے باعث 4 اکتوبر کو کمسن بچی زندگی کی بازی ہارگئی۔

بچی کے منہ پرچیونٹیاں رینگتی رہیں لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا۔

فوٹیج منظرعام پرآنے پرافسوسناک واقعہ کا انکشاف ہوا جس کے بعد انکوائری کیلئے پروفیسر آف پیڈز کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے (آئی سی یو) وارڈ میں عملے کی غفلت سے چند روز کے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعلی نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی ہر پہلوسے تحقیقات کا حکم دیاہے۔

lahore

Punjab Govt

Mayo Hospital

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div