سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل آگیا
ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، نوازشریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دارایٹمی ریاست ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹویٹ میں لکھا کہ تمام خود مختار ملکوں کی طرح پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں، پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر نے پاکستان کو خطرناک قرار دے دیا
واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی تقریرمیں چین اور روس کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے خطرناک قرار دیا تھا۔
تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
PMLN
Nawaz Sharif
Joe Biden
مزید خبریں
سپریم کورٹ میں سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
ن لیگ اور جے یو آئی میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی
عمران خان کا آج کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے، عظمیٰ بخاری
ارشد شریف کے قتل پر کینیا کے ٹی وی کی تحقیقات
ملیر میں فائرنگ سے علامہ جواد حیدر زخمی، زمان ٹاؤن پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.