Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جمائما پاکستان میں قیام کے دوران کون سا ملی نغمہ گاتی تھیں

جمائما نے ملی نغمہ گاکر ایک بارپھرسب کے دل جیت لیے
شائع 19 اکتوبر 2022 12:48pm
تصویر: ایمب ہاشمی/ٹوئٹرہینڈل
تصویر: ایمب ہاشمی/ٹوئٹرہینڈل

جمائما خان نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں ملی نغمہ گا کر ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میٖڈیا پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کا مقبول ملی نغمہ گا رہی ہیں۔

یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے کی صحافی ایمب ہاشمی نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو کلپ مذکورہ صحافی کے جمائما سے بی بی سی کیلئے لیے جانے والے انٹرویو سے لیا گیا ہے، ایمب نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو آپ کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گی۔

جمائما ایک سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ میں صرف ”پاکستان زندہ باد“ کہوں یا آپ کچھ اورچاہتی ہیں، گانے کی فرمائش پر جمائما نے پاکستان کا مقبول ملی نغمہ“آؤ بچوں سیرکرائیں تم کو پاکستان کی“ گاکرسُنایا۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ یہ ملی نغمہ گایا کرتی تھیں۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے تبصروں میں دل کھول کر جمائما کر سراہتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ایک بارپھربتایاکہ پاکستان میں ان کی کمی کتنی محسوس کی جاتی ہے۔

عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی ،دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی جس کے بعد جمائما اپنے وطن واپس لوٹ گئیں تاہم پاکستان سے ان کی وانستگی آج بھی قائم ہے اور وہ سوشل میڈیا پراپنے پاکستانی فالوورزکے ساتھ بھرپور طریقے سے جڑی رہتی ہیں۔

imran khan

Jemima Goldsmith

jemima Khan

Pakistani song

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div