Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس

ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سورس رپورٹ پرایف آئی آرکی گئی
شائع 28 اکتوبر 2022 11:12am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے بیان پر عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ چالان پیش ہوجائے توپھرمقدمہ سے نام نہیں نکالا جا سکتا، ادارے سیاسی آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے، دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے۔

جسٹس صداقت علی خان نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر پرسماعت کی، رانا ثناء اللہ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ کی رپورٹ پیش کی جس پرعدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثناء اللہ پرتھی یا سورس رپورٹ پر؟

ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرورنے بتایا کہ سورس رپورٹ پرایف آئی آرکی گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟ کیا مونس الہی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں نہیں ہوا، ہم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کوفالو کرنا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا، اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔

جس کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواست نمٹا دی۔

Rana Sanaullah

FIR

anti corruption punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div