Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپے ہوگئی
شائع 02 نومبر 2022 06:09pm
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 386 اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دو ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونا 1655 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div