Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق

حادثے میں11 افراد بھی زخمی ہوگئے
شائع 05 نومبر 2022 03:46pm
تصویرــ آج نیوز
تصویرــ آج نیوز

مانسہرہ ہزارہ ایکسپریس وے پر دو مسافر ویگن گاڑیوں اور شاہ زور گاڑی میں تصادم سے ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق اور11 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ چنار کوٹ ٹول پلازہ کی قریب بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔

مانسہرہ میں ایکسپریس وے پر بارش اور پھسلن کے باعث دو مسافر ویگن اور شاہ زور گاڑی میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122مانسہرہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

Road Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div