Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

چیئرمین سینیٹ کا اعظم سواتی کے بیان پر کمیٹی بنانےکا اعلان

کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکے ایوان میں پیش کرے گی، صادق سنجرانی
شائع 05 نومبر 2022 07:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو سے متعلق بیان پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت ہے، ان کے انکشاف سے دلی رنج اور نکلیف پہنچی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخص ہیں، انہیں کوئٹہ بطور مہمان محفوظ رہائش فراہم کی تھی، تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں، اعظم سواتی کی ویڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام جماعتوں رہنما شامل ہوں گے، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکے ایوان میں پیش کرے گی۔

sadiq sinjrani

chairman senate

Azam Khan Swati

Video Leak