Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

غیرقانونی زرمبادلہ آپریٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سٹے بازوں کو پکڑنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، اجلاس
شائع 08 نومبر 2022 06:41pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گورنراسٹیٹ بینک اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں غیرقانونی زرمبادلہ آپریٹرز کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سٹے بازوں کو پکڑنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، دونوں اداروں کی مشترکہ ٹیمیں ملوث افرادکی نشاندہی اور خلاف قانونی کارروائی کریں گی، تاکہ سٹے بازی اور گرے مارکیٹ کا خاتمہ کیا جا سکے، غیرقانونی فارن ایکس چینج آپریٹرزاورکاروباری اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے صرف بینکوں اور ایکس چینج کمپنیز کو زرمبادلہ میں کاروبار کی اجازت دیتا ہے، کسی فرد یا ادارے کی جانب سے زرمبادلہ کا کاروبار انجام دینا غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

FIA

State Bank Of pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div