Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اے این ایف کی کارروائی: منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

نجی فلائٹ سے شارجہ جانے والے ملزم سے 620 گرام چرس برآمد کرلی
شائع 13 نومبر 2022 10:45am
لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹ، تصویر ٹوئٹر
لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹ، تصویر ٹوئٹر

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نجی فلائٹ سے شارجہ جانے والے ملزم سے 620 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد کی، جو نجی فلائٹ سے شارجہ جا رہا تھا۔

راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7میں راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد کی ہے۔ کوئٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس ، ایک عدد پستول اور دو میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کوہاٹ اور خیبر کے علاقہ سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 185 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ANF

lahore airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div