Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں ورنہ کارروائی ہوگی‘

سندھ ہائیکورٹ کی جواب جمع نہ کروانے پر ایڈیشنل سیکریٹری کی سرزنش
شائع 21 نومبر 2022 02:33pm
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے مقدمے میں سیکریٹری بلدیات کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر ایڈیشنل سیکریٹری کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرجواب جمع کرائیں ورنہ کارروائی ہوگی۔

سندھ میں بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سیکریٹری بلدیات کی جانب سے عدالت میں تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا ۔

ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات عدالت میں پیش ہوئے، جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری کی سرزنش کی۔

ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہفتے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کا چارج دیا ہے۔

جس پرجسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے یہ کوئی جواز نہیں کہ کچھ دن پہلے جارچ ملا ہے ،اس لیے جواب جمع نہیں کرایا۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرجواب جمع کرائیں ورنہ کارروائی ہوگی۔

جس پرایڈیشنل سیکریٹری بلدیات نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر جواب ضرور جمع کرادیں گے۔

بعدازاں عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 20دسمبر تک ملتوی کردی ۔

sindh

MQM Pakistan

local government

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div