Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’ تاریخ میں پہلی بار حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے’

امید ہے وہ فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے، مفتی تقی عثمانی
شائع 24 نومبر 2022 05:31pm

پاکستان کے معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے۔

وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے جس کی سمری صدرِ مملکت کو بھجوائی جاچکی ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نےمدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا، امید ہے وہ فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کی سربراہی کیلئے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بطور لیفٹننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران قرآن پاک حفظ کیا۔

Lieutenant General Asim Munir

New Army Chief

Mufti Taqi Usmani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div