Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نئے آرمی چیف سے ملاقات میں شہباز شریف کے اندازپر شیریں مزاری کا اعتراض

جنرل عاصم منیرگزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کرنے پہنچے تھے
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 10:28am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شہبازشریف کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحرشمشاد مرزا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔

اس ملاقات کی جاری کردہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شیریں مزاری نے لکھا کہ، ”حتیٰ کہ چیزیں بدلتی ہیں توبھی کچھ بھی نہیں بدلتا۔“

شیرین مزاری کا نشانہ ویڈیو میں جرنل عاصم منیر کی وزیراعظم آفس میں آمد پرشہبازشریف کاان کے خیرمقدم کیلئے آگے بڑھتے ہوئے ہاتھ ملانا تھا، اس دوران نئے آرمی چیف رُک کر وزیراعظم کو سیلوٹ کررہے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نےشہباز شریف کے اس اقدام پر معترض ہوتے ہوئے لکھا کہ ،”امپورٹڈ کرائم منسٹر کے پاس وزیراعظم کے عہدے کے وقارکا کوئی تصور نہیں۔“

شیرین مزاری کے مطابق پروٹوکول کے تحت ضرور بتانا چاہیے کہ نئے آرمی وزیراعظم کے پاس گئے اورسیلوٹ کیا لیکن یہاں وزیراعظم ان سے ملنے کے لیے آگے بڑھے اورانہیں سلام بھی کیا۔

pti

Shehbaz Sharif

shireen mazari

General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div