Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرآباد: نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی

نوجوان کی سربُریدہ لاش دریائے چناب کے کنارے بیلہ سے ملی
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 12:20pm
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھجوادی گئی۔ تصویرآج  نیوز
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھجوادی گئی۔ تصویرآج نیوز

وزیرآباد کے نواحی علاقہ رسول نگر میں نوجوان کو قتل کرکے نامعلوم ملزمان نے لاش کو آگ لگا دی۔

رسول نگر کا 18 سالہ نوجوان رضوان اسلم دو روز قبل گھر سے اپنے کزن کو چھوڑنے نواحی گاؤں گیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا، جس کے بعد والدین نے بچے کی تلاش شروع کر دی اور نہ ملنے پر تھانہ علی پور چٹھہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

آج مقتول کی موٹرسائیکل اور موبائل رسول نگر منچر چٹھہ روڈ سے مل گئے جبکہ مقتول کی گردن کٹی لاش چند فرلانگ دور دریائے چناب کے کنارے بیلہ سے ملی۔

مقتول کی لاش کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگا کر جلا دیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی وزیرآباد اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

نوجوان رضوان اسلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے وزیرآباد سول اسپتال بھجوا دیا گیا۔

پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمونہ جات حاصل کر کے متعلقہ لیبارٹری لاہور روانہ کر دیے ہیں۔

punjab

Murder

Wazirabad

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div