Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

لاہور جاکر پسند کی شادی کا مقدمہ: مبینہ مغویہ کو دوسرے شیلٹر ہوم منتقل کرنے کی درخواست

شیلٹر ہوم میں بچیوں کے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، وکیل
شائع 29 نومبر 2022 01:51pm

کراچی کی مقامی عدالت میں لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزم ظہیر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ملزم ظہیر کے وکلا نے مبینہ مغویہ کو کسی اور شیلٹر ہوم منتقل کرنے کی درخواست کی۔

دورانِ سماعت ملزم ظہیر کے وکیل نے کہا کہ جس شیلٹر ہوم میں مبینہ مغویہ کو رکھا گیا وہاں صرف دو بچیاں مقیم ہیں، شیلٹر ہوم میں بچیوں کے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ میں مبینہ مغویہ نے بتایا کہ کیمروں کے باعث سو نہیں سکتی۔

وکیل نے مزید کہا کہ شیلٹر ہوم سندھ حکومت کے ماتحت ہے اور صوبائی وزرا اثرانداز ہورہے ہیں، کسی ایسے شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے جہاں زیادہ بچیاں موجود ہوں۔

ملزم ظہیر کے وکیل نے کہا کہ شیلٹر ہوم کسی این جی او کے تحت ہونا چاہیئے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

dua zehra

zaheer ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div