Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی کارروائی، دو ملزمان سے 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

حیدرآباد کے قریب ٹرک سے 119 کلو چرس بھی برآمد
شائع 01 دسمبر 2022 08:58am

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 68 گرام ویڈ برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ملزمان سے 3 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ نیشنل ہائی وے روڈ حیدرآباد کے قریب ٹرک سے 119 کلو چرس برآمد کرلیا۔

اے این ایف نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 ملزمان اور خاتون سے 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیا، نیشنل ہائی وے پر سکھر کے قریب مہراب پور کے رہائشی ملزم سے 11 کلو چرس برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار تمام مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

rawalpindi

karachi

peshawar

ANF

Sukkur

Hyderabad