Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے ’الیکشن کراؤ‘ ریلیوں کا شیڈول جاری کر دیا

ملک بچاؤ مہم 7 دسمبر سے شروع ہوکر 17 دسمبر تک جاری رہے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 11:52am
پی ٹی آئی ریلی کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی ریلی کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کراؤ،ملک بچاؤ تحریک کا شیڈول جاری کردیا۔

گزشتہ روز لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی ایم پی ایز، ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان نے شرکاء سے سیاسی صورتحال، اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ شرکاء نے ایوانوں سے استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کی مکمل تائید کی ۔

اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ مہم کا آغاز لاہور سے ہوگا جو 7 دسمبر سے شروع ہوکر 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے تحریک کا آغاز ہوگا۔

8 دسمبر کو این اے 135 میں کرامت کھوکھر، 9 دسمبر کو این اے 130 میں شفقت محمود، 10 دسمبر کو پی پی 151 میں میاں اسلم اقبال اور11 دسمبر کو پی پی 158 میں میاں اکرم عثمان احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گے اور عوامی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

12 دسمبر کو پی پی 161 میں ندیم بھارا، 13 دسمبر کو پی پی 167 میں شبیر گجر، 14 دسمبر کو پی پی 159 میں مراد راس، 15 دسمبر کو پی پی 170 میں ظہیر عباس کھوکھر، 16 دسمبر کو پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر جبکہ 17 دسمبر کو پی پی 160 میں میاں محمود الرشید اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کروایں گے۔

مسرت جمشید چمیہ نے کہا ہے کہ 11 روز میں ریلیوں کے ذریعے فوری الیکشن کا اعلان کرکے معیشت دیوالیہ ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا جائے گا، 19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف تاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔

pti

imran khan

lahore

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div