Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف ہی نہیں، پاکستان سرخرو ہوا ہے‘

عمران خان نے پاکستان کو بدنام کیا، لیگی رہنما
شائع 09 دسمبر 2022 04:49pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو بدنام کیا، شہزاد اکبر برطانوی صحافی کو پاکستان لے آئے اور نیب کی ڈاکیومینٹس تک رسائی دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف ہی نہیں، پاکستان سرخرو ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہتک عزت کے کئی کیسز کیے ہوئے ہیں، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ایک اینکرکوعدالت میں لے جائیں گے، عمران خان کے پاس صرف جھوٹے الزامات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے پیسوں سے شہبازنے میٹروبنائے، عمران خان ایک بھی نہیں بناسکے، اسمبلیوں کو کیوں نہیں توڑتے، عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ہیرے اور کئی اسکینڈلزہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی کی حکومتوں کے پیچھے چھپتے ہیں، اسیمبلیاں توڑکرتودکھائیں،پھر پتا چلے گا۔

PMLN

اسلام آباد

talal chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div