Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی پوجا کرتے ہوئے تصویریں وائرل

تصاویر میں اداکار کی سابقہ اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں
شائع 10 دسمبر 2022 08:56pm

بھارتی معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ہندو مذہب کے طور طریقوں سے پوجا پاٹ کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ڈائریکٹر ادویت چندن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ’عامر خان پروڈکشنز کے نئے آفس میں پوجا’۔

ان تصویروں میں عامر خان تھالی ہاتھ میں تھامے آرتی اتار رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ناریل پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے یہ پوجا کرن راؤ کے ہمراہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے نئے دفتر میں کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد اپنے کیریئر کے 35 برسوں میں پہلی بار اداکاری سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔

عامر خان کی 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور 2022 میں آنے والی ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔

Aamir Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div