Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئے ایڈمنسٹریٹرکا کراچی میں 100 پبلک ٹوائلٹس کی تعمیرکا اعلان

ہرمقام پر نِصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے
شائع 16 دسمبر 2022 02:36pm
کراچی میں لی مارکیٹ میں مردوں اور خواتین کے لیے ٹوائلٹ - تصویر/ روئٹرز
کراچی میں لی مارکیٹ میں مردوں اور خواتین کے لیے ٹوائلٹ - تصویر/ روئٹرز
بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ہرعلاقے میں پبلک ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی - تصویر/ ٹریبیون لیب
بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ہرعلاقے میں پبلک ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی - تصویر/ ٹریبیون لیب

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمن نےعہدہ سنبھالتے ہی کراچی میں نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی مارکیٹس، پارکوں اور بس اسٹاپس پر ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہرمقام پر نِصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معروف آرکیٹکٹ اِن ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں، ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے سِول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اِن ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بہت سے شہریوں کو ذیابیطس اور گردوں کی بیماری کے سبب ٹوائلٹ کی حاجت رہتی ہے اوراقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام انڈیکس کے مطابق سینی ٹیشن سہولت میں پاکستان کا 162 ممالک میں 127 واں نمبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے ہرعلاقے میں پبلک ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور شہریوں کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

kmc

administrator karachi

Public Toilet

Syed Saif Ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div