Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی کے دودھ فروشوں نے فی لیٹر دودھ پر 10روپے بڑھا دیئے

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی فی لیٹر دودھ 180 روپے پیچنے کی یقین دہانی
شائع 16 دسمبر 2022 06:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے فی لیٹر دودھ کی قیمت پر مزید 10 روپے بڑھا دیئے۔

کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے تحت شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

دودھ فروشوں نے 10 روپے اضافے کے بعد کمشنر کراچی کو 180 روپے فی لیٹر دودھ بیچنے کی یقین دہانی کرادی، جب کہ شہر میں دودھ پہلے ہی 180 سے 200 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

دس روپے کے اضافے کی صورت میں شہریوں کو فی لیٹر دودھ 190 سے 210 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

karachi

Milk Price

Commissioner Karachi

Dairy Product

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div