Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

’بلاول کے جواب سے پورا بھارت ہل گیا‘

بلاول بھٹو نے جرات مندانہ انداز میں بھارت کو جواب دیا، شرجیل میمن
شائع 17 دسمبر 2022 05:09pm
Indian government is promoting hatred, Shazia Marri puts clear stance against Modi state | Aaj News

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دیا گیا شخص بھارت کا وزیراعظم ہے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پاکستان مخالف بیان پر شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرس میں شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت میں مودی کے کہنے پر ٹرینوں کو آگ لگائی گئی، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور مودی سے ملتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کلبھوشن پاکستان کیا کرنے آیا تھا؟

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جرات مندانہ انداز میں بھارت کو جواب دیا، بلاول کے جواب سے پورا بھارت ہل گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیر خارجہ نے ایک فضول بیان دیا، جس کا جواب بلاول بھٹو نے دیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اچھے روابط رکھنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کی ہے، اس وقت بھارت کے اندر ایسی حکومت ہے جو نفرت کو فروغ دیتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے یو این میں بھارت کے خلاف کوئی پہل نہیں کی، پاکستان جواب دینا جانتا ہے، یہ بھارت کا ایک پروپیگنڈہ ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ رہی ہے، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ بھارت سیکیولر ملک ہے، مگر بھارتی حکومت ہندوتوا پر گامزن ہے، بھارت میں کم ذات دلت کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو مسلمانوں کا قتل عام ہوا، بھارت میں انتہا پسند بلاول کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، بھارتی وزیر نے پاکستان کے خلاف یو این میں غلط بیان دیا، مودی سرکارکو یاددلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی دہشت گردی سے نہیں ڈرتے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، آج اس کا نواسہ بھی لڑ رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کا مسئلہ اور پیچیدہ بنایا، مودی سرکار کبھی کسانوں پر، کبھی اسٹوڈنٹس پر دھاوا بولتی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں بلاول کے ساتھ اظہارِ کجہتی کا دن منائے گی، پورے ملک میں ریلیز نکالی جائیں گی، میں سب کو اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں، یہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، سب کو حصہ لینا چاہیے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، ہم نے ہزاروں جانیں گنوائی ہیں، اس دہشت گردی کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی گئیں، کوئی ایسا ملک نہیں جس نے اتنی لاشیں اٹھائی ہوں۔

india

Bilawal Bhutto Zardari

Sharjeel Memon

Shazia Marri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div