Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اداکار عدنان صدیقی کا میسی کے لیے بڑے انعام کا اعلان

پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی
شائع 20 دسمبر 2022 07:56pm

اداکار عدنان صدیقی نے کامیڈین مومن ثاقب اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے مومن ثاقب، اداکار عدنان صدیقی اور اداکار اعجاز اسلم کی مزاح سے بھرپور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

عدنان صدیقی نے میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اداکار کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ’ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ’ ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا’ کا نعرہ لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

دور حاضر کے عظیم فٹبالر لائنل میسی نے میگا ایونٹ فیفا ورلڈکپ 2022 میں شاندار کارکردگی سے اسے یادگار بنادیا جس کے بعد میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے ۔

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا خواب تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو فاتح بنائیں یوں ارجٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا اور میسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

Argentina

Lionel Messi

Adnan Siddiqui

Momin Saqib

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div