Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد دھماکہ، خودکش حملہ آور کے سہولتکار گرفتار

مشتبہ دہشت گرد دھماکے کے روز ہی اسلام آباد میں داخل ہوا۔
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 09:44pm

اسلام آباد آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں حملہ آور کی مدد کرنے والے تین سہولت کاروں کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سہولت کاروں کی جانب سے خودکش حملہ آور کو بارودی مواد فراہم کیا گیا تھا۔

خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکے کے روز ہی مشتبہ دہشت گرد خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آیا۔

مشتبہ دہشت گرد صوبہ خیبرپختونخوا سے مسافر بس کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا۔

تفتیش کاروں نے کرک، پیرودھائی اور آئی 4/10 میں ایک ہی شخص کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

مشتبہ دہشت گرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل میں دیکھا گیا، اس کے بعد دہشتگرد کی جیو فینسنگ کے ذریعے آئی ٹن/4 کے علاقے میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشت گرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ دھماکہ خودکش ہی تھا۔ تاہم اس کی جزیات کے حوالے سے اختلافات ہیں۔

ابتدائی معلومات سے اشارہ ملا تھا کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں تھا تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حملہ آورنے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا، خودکش جیکٹ میں تقریبا 15سے 18 کلوبارودی مواد موجو تھا۔

Suicide Bombing

Islamabad Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div