Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ: سندھ حکومت کو تمام محکموں میں معذور افراد کوبھرتی کرنے کا حکم

معذورافراد کے سرکاری کوٹے پرعملدرآمد نہ کرنے پرعدالت سندھ حکومت پربرہم
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 12:00pm
تصویر/ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری
تصویر/ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو چارماہ میں تمام محکموں میں معذورافراد کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کے سرکاری محکموں میں معذور افراد کے کوٹے پرملازمتیں نہ دینے کے خلاف سماعت ہوئی۔

معذورافراد کے سرکاری کوٹے پرعملدرآمد نہ کرنے پرعدالت نے سندھ حکومت پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں معذور افراد کی بھرتیوں کا عمل 2 ہفتوں میں شروع کیا جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی اور معذور افراد کے کوٹے پر کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔

درخواست کے مطابق صوبے میں تمام محکموں میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے لیکن کوٹہ مختص ہونے کے باوجود سندھ حکومت معذور افراد کو سرکاری ملازمین نہیں دے رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت کو معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

Supreme Court

Supreme Court Karachi Registry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div