Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

چین میں کورونا کا پھیلاؤ، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تیل مزید چار ڈالر سستا ہوگیا
شائع 05 جنوری 2023 09:02am
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مُسلسل دوسرے روز بھی کمی کے بعد تیل سستا ہوگیا۔

چین میں کورونا کے پھیلاؤ اورعالمی معیشت میں سست روی سے تیل کی طلب کم ہونے باعث مزید چار ڈالر سستا ہوا ہے۔

برطانوی برینٹ آئل 4.82 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت78.41 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز فی بیرل قیمت 82.34 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

امریکی خام تیل بھی 4.82 ڈالر سستا ہوگیا جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.84 ڈالر پرآگئی جبکہ گزشتہ روز فی بیرل تیل کی قیمت 76.93 ڈالر تھی۔

Oil prices

CrudeOil

COVID surge

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div