Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی پی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس، ’کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے‘

سندھ کے بعد اپنی توجہ پنجاب پر بھی دینا ہوگی۔
شائع 05 جنوری 2023 05:00pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، انتخابات وقت پر چاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں سندھ کے بعد اپنی توجہ پنجاب پر بھی دینا ہوگی، بلوچستان میں حالیہ شمولیتیں بڑی کامیابی ہیں۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تمام رہنماؤں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div