Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ کو نیا کرایہ دار مل گیا

جلد ہی فیلٹ میں نئے کرائے دار منتقل ہو جائیں گے
شائع 05 جنوری 2023 10:18pm

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ کو ڈھائی برس بعد نیا کرایہ دار مل گیا۔

بھارتی میٖڈیا کے مطابق آنجہانی اداکار سوشانت راجپوت کا فلیٹ ڈھائی برس سے خالی تھا ،جو اب دوبارہ سے آباد ہونے والا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی فیلٹ میں نئے کرائے دار منتقل ہو جائیں گے۔

ممبئی کے اسٹیٹ بروکر نے بتایا ہے کہ فلیٹ مالکان نے ان سے چند ماہ قبل رابطہ کیا تھا۔ فلیٹ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا جائے گا جبکہ مالکان کو 30 لاکھ روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ بھی ملے گا۔

گزشتہ ماہ ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر رفیق مرچنٹ نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے گھر کی خصوصیات اور آسائشیں بھی دکھائیں تاکہ کوئی کرائے دار مل جائے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اس فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Sushant Singh Rajput