فیصل آباد: 3 کاروں کے آپس میں ٹکرا نے کے باعث 5 افراد چل بسے
باراتیوں کی 2 کاریں مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرائیں
فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب تیزرفتار 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں باپ بیٹا اور3 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
حادثہ ڈجکوٹ کے قریب گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل 2 کاریں مخالف سمت سے آںے والی کار سے ٹکرا گئیں۔
حادثے میں 3 بھائیوں حمزہ، مظفر اور راشد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق ہونیوالے افراد بارات کے ساتھ ڈجکوٹ سے گوجرہ جارہے تھے۔
مزید کہا کہ ڈجکوٹ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کردی۔
Faisalabad
Road Accident
مزید خبریں
ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، کاکڑ
نظرثانی درخواست واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ
چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، زیر التواء مقدمات کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور
ڈالر اسمگلنگ کیخلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن جاری رکھیں، آرمی چیف
مستونگ: عید میلادالنبی جلوس کے قریب خود کش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 20 شہید، متعدد زخمی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.