Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی بلدیاتی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

37 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 01:42pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولیس کی جانب سے تیار کیے جانے والے سیکیورٹی پلان کے تحت 37 ہزار سے زائد اہلکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔

شہرمیں بلدیاتی الیکشن کے لیے 4 ہزار995 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جہاں 37 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمروں سےمانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ہی اطراف کی بھی نگرانی کی جائے گی رینجرزکوئیک رسپارنس فورس کے طورپرفرائض انجام دے گی اور شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کے لئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کی تعینات کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے 15 جنوری کو سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں، سندھ میں رینجرز کو دوسرے درجے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

Sindh Police

Sindh Local Body Election

Sindh Local Bodies Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div