Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونا سینکڑوں روپے سستا

سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے
شائع 09 جنوری 2023 07:15pm
عالمی مارکیٹ سونا چار ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ سونا چار ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 1871 ڈالر ہوگیا ہے۔

Gold

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div