Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ ہائیکورٹ کا گلستان جوہر اسکیم 36 میں قبضے ختم کرانے کا حکم

غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ ختم نہ کرانے پر کے ڈی اے حکام کی سرزنش
شائع 10 جنوری 2023 02:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر اسکیم 36 میں ایک ماہ میں قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا ۔

سندھ اسمبلی میں گلستان جوہر اسکیم 36 میں چائنا کٹنگ کے مقدمے پرسماعت ہوئی، غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ ختم نہ کرانے پر عدالت نے کے ڈی اے حکام پرسخت برہمی کا اظہار کیا ۔

وکیل کے ڈی اے نے بتایا کہ ہم کارروائی کے لئے جاتے ہیں تو نقص امن کا مسلہ پیدا ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا پاکستان میں حکومت ختم ہوچکی ہے ؟ ریاست کہاں ہے ؟ تین چار ہزار لوگ آکر کھڑے ہوجائیں گے توحکومت پیچھے ہٹ جائے گی۔

وکیل نے کہا مہلت دی جائے تحریری جواب جمع کرادیں گے، جس پرجسٹس اقبال کلہوڑونے ریمارکس دیے کہ ہمیں آپ کی نام نہاد رپورٹ نہیں چاہیے، تاریخ بتائیں کب تک قبضہ ختم کرائیں گے ؟ بار بار آ کر کہہ دیتے ہیں رینجرز چاہیئے، کارروائی کریں ورنہ ذمہ داران افسران کے خلاف ایکشن لیں گے، آپ کا کام ہی انکروچمنٹ پر کنٹرول کرنا ہے۔

وکیل نے کہا کہ کے ڈی اے کے عملے پر حملے بھی ہوئے جس میں ہمارے 3 سے 4 لوگ مارے بھی جاچکے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر قبضے ختم کراکے رپورٹ پیش کرنے سمیت ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

karachi

Sindh High Court

Land Case

gulastan e johar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div