Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

فیصلہ ہوچکا، چاہتے ہیں اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا
شائع 12 جنوری 2023 03:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں۔

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ کو سکون آور ادویات دے کر بھیجا ہے، ان دونوں چمچوں اور آصف زرداری کو نیند نہیں آ رہی۔

انہوں نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا اور کہا لیکن اب اسمبلی تحلیل ہو جانی ہے اس کا فائدہ نہیں ہے، یہ بے شرم لوگ ہیں، ان کو عوام سے جوتے پڑیں گے۔

اعتماد کے ووٹ پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کوئی سرپرائز نہیں تھا، ہمیں پتہ تھا کہ ہمارے بندے پورے ہیں، جو چنوں منوں آئے ہوئے تھے ان کو سرپرائز ملا۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم اس لیے ہر جگہ جیت رہے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں۔

pti

punjab assembly

Fawad Chaudhary

KP Assembly

Assembly dissolution

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div