Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا تو واٹس ایپ کروں گا، محمود خان

جس وقت عمران خان کا اشارہ ہوا کے پی اسمبلی نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ خیبرپکتونخوا
شائع 14 جنوری 2023 04:15pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خنا کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری جب بھیجوں گا تو سب کو واٹس ایپ کروں گا۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں عمران خان کا ورکر تھا، میری کیا حیثیت کہ عمران خان جو کہیں میں منع کروں، جس وقت عمران خان کا اشارہ ہوا کے پی اسمبلی نہیں رہے گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ کے پختونخوا اسمبلی توڑنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے میں تحریک انصاف کا دس سالہ سیاہ دور اختتام کو پہنچ چکا۔

اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کرکے دیوالیہ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی جاتے جاتے پختونخوا کو آٹے کے بحران میں جھونک کر رخصت ہوچکی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پختونخوا میں دس سالہ دور کرپشن اور بدعنوانی کی بدترین مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت اگلے الیکشن میں دس سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخاب سے پہلے احتساب ہوا تو پی ٹی آئی کو امیدوار بھی نہیں ملے گا۔ پی ٹی آئی پہلی بار بیساکھی کے بغیر الیکشن لڑے گی تو 2002 کی پوزیشن پر چلی جائے گی۔

cm kpk

mehmood khan

KPK Assembly

Assembly dissolution

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div