Aaj News

ڈالر کی اونچی اُڑان برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 05:06pm
<p>فوٹو — فائل</p>

فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں نئے ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 19 پیسے کے مزید اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 34 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 228 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

pakistani rupee

interbank

Open Market

USDVSPKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

مقبول ترین